ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جمیعۃ علمائے ہندکے وفدنے مشہور شاعر محمد شفیع بیکل اتساہی کی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی

جمیعۃ علمائے ہندکے وفدنے مشہور شاعر محمد شفیع بیکل اتساہی کی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی

Mon, 05 Dec 2016 21:19:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)جمعےۃ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک وفد نے مشہور شاعر محمد شفیع بیکل اتساہی کی نماز جنازہ وتدفین میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے مولانا مدنی کی جانب سے تعزیتی پیغام پیش کیا۔وفد میں مقامی جمعےۃ علماء کے ذمہ داران مولانا بشیر احمد قاسمی، مولا عبدالحمید، مولانا رشید الدین اور مولانا مشیر احمد قاسمی شریک تھے۔ مولانا محمود مدنی نے اپنے پیغام میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔مرحوم ایک ادیب، سادہ و مقامی زبان میں کلام پیش کرنے والے باکمال شخصیت کے حامل تھے، یہ ان کی شاعری کی خوبی تھی کہ انھوں نے اپنے کلام میں محبت سے عرفان تک سارے مدارج طے کئے۔نیزسیر ت پاک صلی ا للہ علیہ وسلم پر بہت ہی عمدہ کلام کہا۔ ان کا تعلق علماء، مذہبی حلقو ں سے بھی یکساں تھا، انھوں نے بلرام پور میں دینی ادارہ قائم کیا اور دیگر د ینی مدارس کی خدمت کا بھی فریضہ انجام دیا۔ صحت کی خرابی اور طویل العمری کے باوجود وہ جمعےۃ علماء ہند کے تینتیسویں اجلاس عام کے تحت منعقد عالمی نعتیہ مشاعرے میں شریک ہوئے، جب کہ انھوں عوامی پروگراموں میں شرکت ترک کردی تھی، جس کے لیے جمعےۃ علماء ہند کے خدام ان کے شکر گزار رہیں گے۔مولا نا مدنی نے ان کے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعےۃ علماء کے خدام دیکھ کی اس گھری میں ان کے ساتھ ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
 


Share: